اسلام آباد ۔ یکم ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر افغانستان اشرف غنی امکان ہے کہ آئندہ ہفتہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور علاقائی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ ایک دن قبل وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے صدر افغانستان سے ملاقات کی تھی اور اتفاق کیا تھا کہ تعطل کا شکار طالبانہ ۔ افغان حکومت امن مذاکرات کے احیاء میں پاکستان بھرپور مدد کرے گا ۔ امکان ہے کہ اشرف غنی نواز شریف سے دوبارہ ملاقات کریں گے اور پاکستانی قائدین سے بات چیت کریں گے ۔ طالبان کے سابق سربراہ ملا عمر کے انتقال سے افغانستان میں تشدد عروج پر ہے جس کیلئے افغانستان پاکستان پر الزام عائد کرتا ہے ۔