صدر اسرائیل ریولین کی اہلیہ کا انتقال

یروشلم ۔4جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کے صدر ریوین ریولین کی اہلیہ نیچاما ریولین کا 73سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ کچھ عرصہ قبل ان کے پھیپڑے کی پیوند کاری کی گئی تھی ۔ اسرائیل میں صدر کے عہدہ کو وزیراعظم کے عہدہ جتنی اہمیت حاصل نہیں ہے ۔ صدر کو عاملہ کے اختیارات بھی حاصل نہیں ہے ۔ اس کے باوجود خاتون اول کی موت پر صدر ریولین کو عالمی سطح پر تعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ نیچاما ریولین سرکاری اور غیر سرکاری تقاریب میں ہمیشہ اپنے شوہر کے شانہ بشانہ شرکت ہوا کرتی تھیں اور عوام میں بیحد مقبول تھیں ۔