صدرکووند نے آروینکٹ رمن کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی۔ 4دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہویہ رام ناتھ کووند نے سابق صدر آر وینکٹ رمن کوآج ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔راشٹرپتی بھون کے مطابق مسٹر کووند نے راشٹرپتی بھون میں منعقد پروگرام میں سابق صدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مسٹر وینکٹ رمن کے اہل خانہ ،راشٹرپتی بھون سکریٹریٹ افسران اور ملازمین بھی موجود تھے ۔مسٹر وینکٹ رمن 25جولائی 1987سے 25جولائی 1992تک ملک کے آٹھویں صدرجمہوریہ رہے ۔ان کی پیدائش 4دسمبر 1910کو تمل ناڈو کے تنجور ضلع میں ہوئی تھی۔