موجودہ بورڈ کی کارکردگی پر تنقید کرنے والے کام کا مشاہدہ کریں وحید احمد ایڈوکیٹ کا بیان
حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) جناب وحید احمد ایڈوکیٹ رکن ریاستی وقف بورڈ تلنگانہ نے کہا کہ ریاستی وقف بورڈ تاریخی اقدامات انجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کی تشکیل سے تاحال صدرنشین محمد سلیم جیسے مثالی اقدامات کسی اور نے انجام نہیں دئے ۔ وحید احمد نے ایک بیان میں ان تمام ا فراد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جو وقف بورڈ کی کارکردگی پر تنقید کر رہے ہیں ۔ انہوں نے وقف بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں سے کہا کہ وہ اپنے طریقہ کار کو بدل لیں چونکہ ریاست کی عوام ہر بات کا مشاہدہ کر رہی ہے اور وہ خود سبق سکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کی ترقی اور مثالی اقدامات سے مخالفین چراغ پا ہیں جو ٹی آر ایس حکومت کی مقبولیت سے خوف زدہ ہوکر وقف بورڈ پر تنقید کر رہے ہیں ۔ رکن ریاستی وقف بورڈ نے کہا کہ آج تک وقف بورڈ کی تاریخ میں کسی صدرنشین نے منشائے وقف کے مطابق اقدامات نہیں کئے جبکہ موجودہ صدرنشین چیف منسٹر کی ہدایت پر اقدامات انجام دے رہے ہیں جو مخالفین میں خوف و دہشت کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی عوامی مقبولیت سے یہ جماعتیں اپنی سیاسی شناخت کو خطرہ محسوس کرتے ہیں اور اس وجہ سے وہ رکاوٹیں پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔ رکن ریاستی وقف بورڈ نے کہا کہ قبرستانوں میں قبور کیلئے رقم کی وصولی اور جگہ کی فروختگی پر رکن بورڈ سحت فیصلہ لیا اور چیرمین نے کہا کہ قبور کی جگہ فروحت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ یہ فیصلہ ریاست بھر میں ہر گوشہ سے سراہا گیا جو مخالفین کیلئے گلے کی ہڈی ثابت ہو رہا ہے ۔ انہوں نے ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے جو فیصلے کئے جارہے ہیں وہ منشائے وقف کے مطابق ہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں اور وقف بورڈ جو منصوبہ اور تاریخی اقدامات کا ارادہ رکھتا ہے ۔ اس میں بورڈ کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک وقف بورڈ صرف تنخواہیں اور اندرونی مسائل پر ہی توجہ دیتا تھا جو اب آمدنی منشائے وقف جائیدادوں کا تحفظ و ترقی اور وقف کے مقاصد کو کامیاب بنانے کی کامیاب کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے مخالفین کو باور کیا کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ۔