صدرنشین تحریک حریت کا بیٹا جنید حزب المجاہدین میں شامل

سرینگر ، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تحریک حریت کے نومنتخب صدرنشین محمد اشرف کا بیٹا مبینہ طور پر حزب المجاہدین میں شامل ہوگیا ہے، جموں اینڈ کشمیر پولیس نے آج یہ بات کہی۔ ایک پولیس عہدہ دار نے کہا کہ 26 سالہ جنید اشرف حزب المجاہدین عسکری گروپ میں شامل ہوچکا ہے۔ محمد اشرف 19 مارچ کو چیئرمین تحریک حریت جموں و کشمیر مقرر ہوئے اور سید علی شاہ گیلانی کے جانشین بنے جو 15 سال اس عہدہ پر فائز رہے۔