صدرنشین اے آئی سی سی اسکریننگ کمیٹی کا دورہ تلنگانہ

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) اے آئی سی سی اسکریننگ کمیٹی کے صدرنشین بھکتا چرن داس 10 اکٹوبر کو تین روزہ دورہ پر تلنگانہ پہونچیں گے۔ حیدرآباد میں قیام کرتے ہوئے اضلاع کا بھی دورہ کریں گے۔ کانگریس امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیں گے۔ رات دیر گئے تک شہر کے مضافات میں واقع ریسارٹ میں کانگریس الیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ امیدواروں کے انتخاب کے لئے تین سب کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے پروفیسر کودنڈا رام کے الٹی میٹم سے لاعلمی کا اظہار کی۔ انتخابی تیاریوں میں مصروف کانگریس پارٹی عظیم اتحاد کی تشکیل حلیف جماعتوں میں نشستوں کی تقسیم اور نشستوں سے محروم ہونے والے قائدین کو سمجھانے اور منانے میں مصروف ہے۔آج شہر کے مضافات میں واقع گولکنڈہ ریسارٹس میں کانگریس کی الیکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔