صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن اکبر حسین کی درگاہ یوسفینؒ پر حاضری

حیدرآباد۔20 جولائی (سیاست نیوز) صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن سید اکبر حسین نے آج درگاہ حضرت یوسفینؒ پر حاضری دی اور چادر گل پیش کی۔ سالگرہ کے موقع پر انہوں نے شہر میں مختلف فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ درگاہ یوسفینؒ میں حاضری اور تلنگانہ کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کے بعد اکبر حسین نے غریبوں میں پھل تقسیم کیے۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کے لیے درازیٔ عمر کی دعا کی خواہش کی۔ نیلوفر ہاسپٹل میں اکبر حسین نے مریضوں میں پھل تقسیم کیے۔ حیدرآباد میں مختلف مقامات پر اکبر حسین کی سالگرہ تقریب منائی گئی۔ کریم نگر، نظام آباد اور دیگر اضلاع میں بھی اکبر حسین کی سالگرہ تقریب مناتے ہوئے ان کی خدمات کی ستائش کی گئی۔ کارپوریشن کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں منیجنگ ڈائرکٹر ایم اے وحید اور دوسروں نے مبارکباد پیش کی۔