صدرسیچیلیس سے صدر جمہوریہ ہند کی بات چیت

نئی دہلی ۔ 22 جون (سیاست ڈا ٹ کام) صدر سیچیلیس ڈینیفار صدرجمہوریہ ہند رامناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی سے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون کا جائزہ لیں گے۔ ان میں دفاع اور صیانت کے شعبہ بھی شامل ہیں۔ وہ آج 6 روزہ دورہ ہند پر نئی دہلی پہنچ گئے۔ چند دن قبل انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ ایک مشترکہ پراجکٹ بحریہ کے اڈہ جزیرہ ازمپشن پر قائم کیا جائے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان غربت میں اضافہ کا ثبوت ملتا ہے۔ 2015ء میں دورہ ہند کے موقع پر اس سلسلہ میں دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط بھی ہوئے تھے۔ فار نے 22 تا 27 جون اپنے دورہ میں ریاستوں گجرات، گوا اور اتراکھنڈ کو بھی شامل کیا ہے۔

آئی ٹی آئی پر خاتون گولیوں کے ساتھ گرفتار
نئی دہلی ۔ 22 جون (سیاست ڈا ٹ کام) ممبئی کی متوطن ایک خاتون مسافر کو اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ نئی دہلی پر گرفتار کرلیا گیا۔ مبینہ طور پر اس کے پاس سے پانچ کارآمد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ سی آئی ایس ایف کے عہدیدار نے جو ایرپورٹ پر تعینات تھا، اسے کارآمد گولیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ خاتون کو طیارہ میں سوار ہونے کی اجازت نہیںدی گئی اور پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ تاہم ہنوز عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔