صدرجمہور یہ کی ملک کو عیدالاضحی کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ /21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہور یہ ہند رام ناتھ کووند نے آج پور ے ملک کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد کیلئے متفقہ جدوجہد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقعہ پر میں مبارکباد اور نیک خواہشات ساتھی شہریوں کو خاص طور پر مسلم بھائیوں اور بہنوں کو جو ہندوستان اور بیرون ہند مقیم ہیں پیش کرتے ہوئے آج کے مقدس دن ان سے توقع رکھتا ہوں کہ ہم آج کی عید قربانی کے جذبہ کے ساتھ منارہے ہیں ۔