نئی دہلی 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو آج درد شکم کی شکایت پر آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مکرجی نے آج صبح پیٹ میں ہلکے درد کی شکایت کی جس پر انھیں ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بعد معائنہ ایک دن کیلئے ہاسپٹل میں شریک کروانے کا مشورہ دیا۔ پریس سکریٹری وینو راج ممنی نے بتایا کہ صدرجمہوریہ فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ پرنب مکرجی نے 11 ڈسمبر کو 79 ویں سالگرہ منائی تھی۔