صدرجمہوریہ کی ملکہ ایلزیبتھ کو سالگرہ کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے ملکہ ایلزیبتھ دوم برطانیہ کو ان کی 89 ویں سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ اپنے پیام مبارکباد میں صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات میں اضافہ، گہرائی اور استحکام پیدا ہونا ہمارے لئے انتہائی اطمینان بخش ہے اور وہ ہندوستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرکے مسرت محسوس کررہے ہیں۔