صدرجمہوریہ کی دیوالی کے موقع پر عوام کو مبارکباد

نئی دہلی ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج ابنائے وطن کو دیوالی کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور پرزور انداز میں کہا کہ تمام ہندوستانی شہریوں کو اس تہوار کی خوشیوں میں شامل ہونا چاہئے یہاں تک کہ محروم افراد کو بھی اس موقع سے استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ آلودگی سے پاک اور محفوظ روشیوں کا تہوار منائیں۔