نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راشٹرپتی بھون نے آج ان اطلاعات کی تردید کی کہ صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے اسرائیل کا دورہ کرنے سے اس وقت تک انکار کردیا ہے جب تک کہ اس کے ساتھ ہی ساتھ فلسطین کے دورہ کا پروگرام بھی مربوط نہ کیاجائے۔ راشٹرپتی بھون کے ترجمان نے کہا کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد سے یو پی اے دورحکومت تک ہندوستان کی خارجہ پالیسی ہمیشہ فلسطین حامی رہی ہے۔ خاص طور پر پنڈت نہرو نے فلسطین کی بھرپور تائید کی تھی۔