صدرجمہوریہ کی آج حیدرآباد آمد

حیدرآباد۔/8اکٹوبر، ( این ایس ایس) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی9اکٹوبر کوحیدرآباد پہنچیں گے جہاں وہ 11ویںعالمی میٹرو پولس کانگریس 2014کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان کی آمد کے موقع پر شام 3تا5بجے ہائی ٹیک سٹی ، گچی باؤلی، مادھا پور اور اطراف کی چند اہم سڑکوں پر ٹریفک تحدیدات کی گئی ہیں تاکہ صدر جمہوریہ کی کاروں کے قافلے کی باآسانی آمدورفت کو یقینی بنایا جاسکے۔