صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کا کل سے 5 روزہ تعطیلات

نئی دہلی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی 5 روزہ تعطیلات پر کل سے روانہ ہوں گے۔ وہ ریٹریٹ بلڈنگ میں قیام کریں گے جو شملہ کے قریب چنار کے درختوں سے گھری ہوئی ہے۔ ہماچل پردیش کے گورنر کلیان سنگھ ان کے اعزاز میں ایک تحریری پروگرام اور ایک عشائیہ ترتیب دے رہے ہیں۔ صدرجمہوریہ کی جانب سے ریاست کے سینئر شخصیات، وزیروں اور عہدیداروں کیلئے 14 جون کو ایک استقبالیہ دیا جائے گا۔ وہ پہاڑی تفریح گاہ کا بھی دورہ کریں گے۔ چیف منسٹر ویربھدر سنگھ صدرجمہوریہ کے اعزاز میں ایک عشائیہ بھی ترتیب دے رہے ہیں۔