یروشلم 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی کے عنقریب دورہ اسرائیل کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ مسٹر مکرجی کے تین روزہ دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور دو رخی تعلقات میں استحکام پیدا ہوگا۔ پرنب مکرجی 13 تا 15 اکٹوبر اسرائیل کا دورہ کریں گے جو دراصل اُن کے چھ روزہ مغربی ایشیاء کے دورہ کا حصہ ہے جہاں وہ اردن اور فلسطین کا بھی دورہ کریں گے۔ اسرائیل میں پرنب مکرجی کے استقبال کی تیاریاں ابھی سے شروع ہوگئی ہیں جہاں صدر اسرائیل ریوین ریولین، وزیراعظم بنجامن نتن یاہو، اسپیکر آف دی نیسیٹ (پارلیمنٹ) پولی ایڈلسٹین اور قائد اپوزیشن آئزاک ہرزٰگ اُن سے ملاقات کرتے ہوئے علاقائی اور دو رخی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔