صدرجمہوریہ پرنب مکرجی دہلی واپس گورنر اور چیف منسٹر نے وداع کیا

حیدرآباد 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) صدرجمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی آج صبح 11 بجے فضائیہ کے خصوصی طیارہ کے ذریعہ ایرفورس اسٹیشن حکیم پیٹ سے دہلی کیلئے روانہ ہوگئے۔ ایرفورس اسٹیشن پر صدرجمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی کو پُراثر انداز میں وداع کرنے والوں میں ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن، ریاستی چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی، صدرنشین ریاستی قانون ساز کونسل ڈاکٹر اے چکراپانی، ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر دامودھر راج نرسمہا، ریاستی وزیر بھارتی صنعتیں ڈاکٹر جے گیتاریڈی، وزیر سماجی بہبود مسٹر پی ستیہ نارائنا، میئر بلدیہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر محمد ماجد حسین، ریاستی چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی، ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر بی پرساد راؤ، مقامی تینوں افواج کے سربراہان (آرمی، نیوی و ایرفورس)، پرنسپال سکریٹری جنرل اڈمنسٹریشن سکریٹریٹ این شیوشنکر، سکریٹری (پولٹیکل) جی اے ڈی مسٹر بی سریدھر، ضلع کلکٹر ضلع رنگاریڈی، کمشنر پولیس سائبرآباد، مسٹر سی وی آنند کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیدار (سیول و پولیس) وغیرہ شامل تھے۔