نئی دہلی ۔ یکم ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وائس چانسلر وشوابھارتی کی برطرفی کیلئے سفارش سے متعلق وزارت فروغ انسانی وسائل کی ایک فائیل کو صدرجمہوریہ کے دفتر نے وضاحتیں طلب کرتے ہوئے 3 ماہ میں دوسری مرتبہ واپس کردی ہیں۔ یہ دریافت کرتے ہوئے فائیل واپس بھیج دی گئی کہ آیا وائس چانسلر نے اپنے خلاف الزامات کی سماعت کیلئے شخصی طورپر حاضری سے انکار کردیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ بھی صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے کیس کا جائزہ لینے کے بعد یہ فائیل واپس کردی تھی اور وزارت فروغ انسانی سے دریافت کیا تھا کہ داس گپتا کو اپنے خلاف الزامات پر وضاحت کا موقع نہیں دیا گیا جبکہ وائس چانسلر داس گپتا کے ای میل کے ذریعہ روانہ استعفیٰ نامہ کو حکومت نے منظور کرلیا تھا جس کی توثیق صدرجمہوریہ کی جانب سے کرنی ہے ۔