صدربوہاری کے دوبارہ انتخاب کو اپوزیشن نے مسترد کردیا

ابوجا۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے اپوزیشن قائدین نے چہارشنبہ کے روز صدر محمد و بوہاری کے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے کے نتیجہ کو مسترد کردیا ہے۔ یاد رہے کہ ملک میں صدارتی انتخابات پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکے تھے اور بعدازاں رائے دہی کے دوران دھاندلیوں کی شکایت بھی کی گئی ہے لہٰذا اب اپوزیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات کے مشکوک نتائج کے معاملے کو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ دریں اثناء اپوزیشن قائد عتیقو ابوبکر نے کہا کہ اگر وہ ایک شفاف اور دیانت دارانہ طور پر منعقد کئے گئے انتخابات میں شکست کھا جاتے تو وہ فوراً اپنے حریف کی فتح پر پرخوشی مناتے بلکہ نائجیریا کو متحد رکھنے کیلئے اپنی مشوروں اور تجاوز سے بھی نوازتے لیکن بدبختی کی بات یہ ہے کہ انتخابات کا انعقاد دیانت دارانہ طور پر نہیں ہوا لہذا اس کے نتائج بھی ہمارے لئے قابل قبول نہیں اور اب ہم اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔