نئی دہلی۔یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت نے صدر،نائب صدر اور گورنروں کی تنخواہوں میں اضافہ کی تجویز پیش کی ہے ۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج بجٹ تقریر میں کہا کہ صدر کی ترمیم شدہ تنخواہ پانچ لاکھ روپے ماہانہ ‘ نائب صدر کی چار لاکھ روپے اور گورنروں کی ترمیم شدہ تنخواہ ساڑھے تین لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے ۔صدر کی موجودہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ہے ۔ سال1950 میں یہ دس ہزار روپے ماہانہ تھی جو1998میں بڑھ کر پچاس ہزار روپے ماہانہ ہوگئی تھی۔