صحت کے میدان میں تلنگانہ کو نمبر ایک کا مقام

آیوش ڈاکٹرس سے ملاقات کے دوران سابق وزیر کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد۔8 اکٹوبر(سیاست نیوز ) آیوش ڈاکٹر س سے ملاقات پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر کے ٹی راما رائو نے کہاکہ تلنگانہ کے آیوش ڈاکٹرس کی فلاح وبہبود کے لئے ٹی آر ایس کافی سنجیدہ ہے ۔ اور اپنے چار سالہ دور اقتدار میں پارٹی نے اس محکمہ کے ڈاکٹرس کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ۔ اور مستقبل میںبھی ٹی آر ایس کے دوبارہ اقتدارمیںآنے کے بعد درپیش مسائل کو حل کیاجائے گا۔اتوار کی شام کو جل وہار میں منعقدہ پروگرام میں ٹی راما رائو نے کہاکہ تمام شعبہ حیات میںتلنگانہ کو نمبرون کا درجہ فراہم کرنے میں ٹی آر ایس چیف کے سی آر کے اقدامات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ حکومت تلنگانہ نے 70ہزارکروڑ روپئے ریاست کی عوام کو صحت مند بنانے کے لئے خرچ کئے ہیں اور اس میں سابق ریاستی وزیرصحت کے لکشما ریڈی کی کوششوںقابل ستائش ہیں۔کے ٹی راما رائو نے کہاکہ کے سی آر کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ تلنگانہ صحت کے معاملہ میںنمبر ایک رہے اور انہوں نے اس کام کو یقینی بھی بنایا۔ انہو ںنے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں حاملہ عورتوں کی اموات‘ نومولود بچوں کی اموات جیسے واقعات میںبڑے پیمانے پر کمی آئی ہے اور اس کا سہرہ کے لکشما ریڈی کے سر جاتا ہے جنھوں نے ایسے اقدامات اٹھائے کہ تلنگانہ صحت کے شعبہ میں نمبر ایک مقام پر پہنچ گیا ہے۔کے ٹی آر نے کہاکہ ٹھیک اسی طرح ائیر یا اسپتالوں کا قیام عمل میں لایا گیا اور چالیس سے زائد ڈائیلاسیس کے مراکز قائم کرتے ہوئے معاشی طور پر کمزور لوگوں کو مفت سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔