ذیابیطس پاؤڈر متعارف، عابد رسول خاں کے ہاتھوں رسم افتتاح
حیدرآباد ۔ 28 مئی (راست) جناب عابد رسول خاں چیرمین اقلیتی کمیشن حکومت تلنگانہ و آندھراپردیش نے عوام الناس سے خواہش کی کہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں تبدیلیاں لائیں تاکہ ایک صحتمند زندگی گذار سکیں۔ اس طرح کے عمل کرنے سے وہ کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ جناب عابد رسول خاں المقیت ہربل پروڈکٹس یونانی فارمیسی کی جانب سے لبلبہ PANCREAS کو طاقتور بنانے کا فطری طریقہ کی دوا المقیت ذیابطس پاؤڈر کی مارکٹ میں متعارف کروانے کیلئے دوا کو جاری کرنے کے بعد یہ بات کہی۔ ابتداء میں جناب محمد عبدالمجیب سیلس منیجر المقیت ہربل پروڈکٹس نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ المقیت ہربل پروڈکٹس کی نئی دوا لبلبہ کو طاقتور بنانے کے ساتھ ساتھ شوگر کی بیماری کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔ یہ دوا کا نسخہ پانچ کہنہ مشق اطباء نے تیار کیا اور تقریباً ایک سال سے مفت میں شوگر کے مریضوں کو دے کر استعمال کروایا گیا جس سے شوگر پر مکمل کنٹرول اور لبلبہ کو طاقتور بنایا۔ اس دوا کے مسلسل استعمال سے ہڈیوں، پٹھوں اور رگوں میں مضبوطی کے ساتھ ساتھ گردوں اور لبلبہ کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔ کولیسٹرول اور یورک ایسیڈ میں کمی لاتا ہے۔ حکیم سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھراپردیش نے المقیت ہربل پروڈکٹس کے مالک اور یونانی اطباء کو مبارکباد پیش کی کہ وہ لبلبہ کے فعل کو نارمل میں لانے کیلئے دوا تیار کی ہے اور انہیں امید ہیکہ یہ دوا نہ صرف حیدرآباد بلکہ دنیا کے مختلف مقامات پر جائے گی اور مریضوں کو فائدہ ہوگا۔ آخر میں جناب شفیع محمد خاں سیلس ایگزیکیٹیو نے شکریہ ادا کیا۔