کراچی یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی ایک عدالت نے ایک صحافی کے قتل میں ملوث دو افراد کو سزائے موت اور دیگر چار افراد کو سزائے عمر قید سنائی ہے ۔ جج مشتاق احمد لغاری نے کامران عرف ذیشان اور فیصل موٹا کو جیو نیوز رپورٹر ولی خان بابر کے قتل میں ملوث پائے جانے پر سزائے موت سنائی ہے ۔ 2011 میں جس وقت ولی خان بابر مکان واپس ہورہے تھے ، اس وقت انھیں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا ۔ جبکہ دیگر چار نوید پولکا ، محمد علی رضوی ،فیصل محمود اور شاہ رخ کو سزائے عمر قید سنائی گئی ہے ۔ جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تمام چھ ملزمین کے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں جبکہ ایک دیگر ملزم شکیل کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر بری کردیا گیا ۔