واشنگٹن ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں موجود ایک میڈیا واچ ڈاگ نے ٹی وی صحافی اکشے سنگھ کی موت کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جو اس وقت فوت ہوگیا تھا جب ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں ویاپم اسکام کے کوریج کیلئے وہ وہاں پہنچا تھا۔ کمیٹی برائے تحفظ صحافی ایشیاء ریسرچ کے اسوسی ایٹ سمیت گلہوترا نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہند کو صحافی اکشے سنگھ کی موت کی مکمل اور مناسب کارروائی کرنا چاہئے۔