صحافی اپنے کردار کو تعمیری بنائیں پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریب سے گورنر نرسمہن کا خطاب

حیدرآباد ۔29؍ نومبر ( سیاست نیوز) ذرائع ابلاغ ادارے سنسنی پیدا کرنا بند کردیں ۔ سنسنی پیدا کرنا در حقیقت ذمہ داریوں سے فرار اختیار کرنے کے مترادف ہے ۔ گورنر آندھراپردیش وتلنگانہ مسٹر ای ایس یل نرسمہن نے آج حیدرآباد پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ  قومی دفاع کے امور کے معاملات میں ذرائع ابلاغ اداروں کو بھی قانون حق آگہی کے تحت لانے کی ضرورت ہے ۔ صحافی اپنے کردار کو تعمیری بنائیں ۔ عموماً یہ دیکھا جا رہا ہے کہ صحافی صرف تنقید برائے تنقید کی جا رہی ہے جو کہ غلط ہے ۔ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے 24/7 بریکنگ نیوز کا نظریہ ذمہ دارانہ صحافت نہیں ہے۔ گورنر نے حادثات  کے دوران زخمیوں کی امداد کے بجائے ویڈیو و فوٹوگرافی میں مصروف رہنے والے فوٹو جرنلسٹس کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اس  تقریب میں مرکزی وزیر لیبر مسٹر بنڈارو دتاتریہ ‘ ریاستی وزیر مسٹر کے ٹی راماراو ‘ مشیر برائے ریاستی حکومت مسٹر کے وی رمنا چاری ‘ مسٹر ایم نارائنہ صدرنشین پریس کونسل ‘ مسٹر نوین متل کمشنر انفارمشین کے علاوہ مسٹر روی کانت ریڈی صدر حیدرآباد پریس کلب ‘ مسٹر پی وی سرینواس موجود تھے ۔ گورنر آندھراپردیش وتلنگانہ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے صحافتی اداروں کو مشورہ دیا وہ سنسی پھیلانے سے گریز کریں ۔ مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے صحافیوں کو یقین دلوایا کہ مرکزی حکومت صحافیوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے معاملہ میں سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے صحافتی اداروں کی خدمات کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اپنے نظریانہ کے بجائے حالات کو پیش کرتے ہوئے عوام کو حقائق سے واقف کرواتے ہیں ۔ حکومت صحافیوں کو ہر قسم کا تعاون کرنے تیار ہے ۔  مسٹر کے ٹی راماراو نے اس تقریب سے خطاب کے دوران صحافیوں کو حیدرآباد پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقاریب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت 2 BHK فلیٹ اسکیم میں صحافیوں کے لئے کوٹہ کی تخصیص کے متعلق غور کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندراشیکھرراو صحافیوں کو اس اسکیم میں شامل کرنے کے معاملہ میں سنجیدہ ہیں ۔ مسٹر کے ٹی آر نے پریس کلب حیدرآباد سوماجی گوڑہ میں مزید بہتر انفراسٹرکچر کی فراہمی کے معاملہ میں پیش کردہ تجاویز پر غور کرنے کا تیقن دیا ۔