نئی دہلی ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) گوگل نیوز نے انڈیا ٹریننگ نیٹ ورک اقدام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ انگریزی میں 8000 صحافیوں کو اور دیگر 6 زبانوں کے صحافیوں کو آئندہ ایک سال کے دوران تربیت فراہم کرے گا۔ ٹیکنالوجی کی کمپنی گوگل نے صحافیوں کے تربیتی پروگرام کا مقصد غلط معلومات کے خلاف ان کے شعور کی بیداری قرار دیا۔ اس سے جعلی خبروں کے خلاف جمہوریت کی چوتھی مملکت کے بازو مزید طاقتور ہوں گے۔