حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے جی ایم ایچ ہیلت کیر سنٹر روبرو انکم ٹیکس ٹاورس اے سی گارڈس کے تعاون سے صحافیوں اور ان کے ارکان خاندان کے لیے اتوار 16 ستمبر کو 10 بجے دن تا شام 4 بجے فری میڈیکل و ڈینٹل کیمپ منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر ایس ایس علی حسینی کی قیادت میں ڈاکٹر اسریٰ فرحانہ ، ڈاکٹر گگن چودھری ، ڈاکٹر سنہا و دیگر مفت تشخیص کریں گے ۔ کیمپ میں ڈاکٹرس کی مفت خدمات کے علاوہ شوگر ٹسٹ ، ای سی جی ، 2 ڈی ، ایکسرے ، بی پی و دیگر میڈیکل ٹسٹ مفت کئے جائیں گے ۔ شوگر کے مریضوں کو مفت ادویات دی جائے گی ۔ دیگر لیاب ٹسٹ پر کافی رعایت دی جائے گی ۔ کسی بھی اخبار ، نیوز چیانل ، نیوز ایجنسی ، ویب و دیگر میڈیا یونٹ سے وابستہ صحافی و ان کے ارکان خاندان اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔۔