صبر و تحمل سے بیان دیں :گوئند اچاریہ

کانپور ۔ /22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سابق نظریہ ساز کے این گوئند اچاریہ نے کہا کہ تمام سیاسی قائدین کو بیانات دیتے ہوئے صبر و تحمل اختیار کرنا چاہئیے تاکہ جمہوریت مضبوط ہوسکے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس سوال پر کہ بی جے پی کیلئے ان کا کیا مشورہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صبر وتحمل اختیار کرنے کا مشورہ تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین کیلئے ہے چاہے وہ بی جے پی کے کیوں نہ ہوں ۔