وزیراعظم کا وارناسی 418 ویں مقام پر
نئی دہلی ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت ابھیان کی اولین سالگرہ پر کانگریس نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا انتخابی حلقہ وارناسی 476 صاف ستھرے شہریوں کی فہرست میں 418 ویں مقام پر ہے۔ یہ وزارت شہری ترقیات کی وہ فہرست ہے جس کا اعلان نہیں کیا گیا۔ شہری ترقیات وزارت کی جانب سے صاف ستھرے 476 شہروں کی فہرست تیار کی گئی تھی جن میں وزیراعظم کا وارناسی418 ویں مقام پر ہے۔