صاف حیدرآباد ، شاندار حیدرآباد مہم

مذہبی قائدین سے مدد طلبی ، داناکشور کا بیان
حیدرآباد۔24 اپریل (سیاست نیوز)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن صاف حیدرآباد شاندار حیدرآباد مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مذہبی رہنماوں کی خدمات سے استفادہ کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے ۔ اسی طرح شہر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کی بہتر خدمت انجام دی جاسکتی ہے ، یہ بات کمشنر جی ایچ ایم سی ایم دانا کشور نے بتائی ۔