نئی دہلی ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا نے آج کہا کہ صارفین اگر غیرمجاز الیکٹرانک بینکنگ لین دین میں کسی قسم کی دھوکہ دہی کا پتہ چلتا ہے تو تین دن کے اندر اس کی اطلاع دے دیں تاکہ نقصانات سے بچا جاسکے۔ آپ کے اکاؤنٹس میں 10 دن کے اندر رقم جمع ہوجائے گی۔ اگر تیسرے فریق کی دھوکہ دہی کی صورت میں 4 تا 7 دن کی تاخیر ہوتی ہے تو اس سے کسٹمر کو 25 ہزار روپئے تک کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ تاہم اکاؤنٹ ہولڈر کی لاپرواہی کے باعث ہونے والے نقصان پر کسٹمر کو ہی اس نقصان کو برداشت کرنا پڑے گا تاوقتیکہ غیرمجاز لین دین کی اطلاع بینک کو دی جائے۔ بینک کی جانب سے غیرمجاز لین دین کی اطلاع کے بعد اگر کوئی نقصان ہوتا ہے تو اس صورت میں آر بی آئی کا کہنا ہیکہ وہ کسٹمر کے تحفظ کیلئے نظرثانی ہدایات جاری کرے گا۔