حیدرآباد 16 مارچ( این ایس ایس) آندھرا پردیش شیو سینا یونٹ کے رابطہ کار ڈاکٹر دیپک ساونت نے آج کہا کہ شیو سینا نے اس ریاست میں کسی بھی حلقہ کیلئے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ ڈاکٹر ساونت نے کہا کہ آندھرا پردیش میں شیو سینا کے امیدوار سے متعلق اطلاعات غلط اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ٹی این مراری کو آندھرا پردیش شیو سینا کا کارگذار راجیہ پرمکھ (سربراہ ) مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیو سینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے سے مشاورت کے بعد شیو سینا کے امیدواروں کے ناموں کا ممبئی میں اعلان کیا جائے گا ۔