جئے پور 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا کی جانب سے مسلمانوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کے مطالبہ کے بعد درگاہ اجمیر شریف کے سربراہ نے سیاسی جماعتوں کو اس طرح کے غیر ضروری بیانات کی اجرائی سے گریز کا مشورہ دیا ہے ۔ دیوان جی درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی جناب ذین العابدین علی خاں نے کہا کہ اس طرح کے غیر ضروری بیانات و تنازعات سے قوم پیچھے جائیگی ۔ اس سے ہماری نوجوان نسل کو منفی پیام ملتا ہے اور یہی سب سے بڑا نقصان ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو کسی طرح کا بیان دینے سے قبل سوچنا چاہئے تاکہ کسی کو منفی پیام نہ جانے پائے ۔