شیوسینا کارپوریٹر نام دیو بھگت فرار دست درازی کے الزام میں پولیس کو مطلوب

ممبئی ۔ 21 اگست(سیاست ڈاٹ کام)ممبئی سے متصل نیرول نوی ممبئی میں پولیس نے شیوسینا کے ایک 51سالہ کارپویٹر نامدیو بھگت کیخلاف ایک 19 سالہ طالبہ کو مالی امداد کا جھانسہ دے کر دست درازی کے الزام میں کیس درج کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق بھگت نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن اسٹینڈنگ کمیٹی کا رکن بھی ہے ، فی الحال مفرور ہے ۔کالج کی طالبہ نے گزشتہ روز شکایت درج کرائی کہ بھگت نے اسے فیس کی ادائیگی اور مالی۔مدد کے لیے اپنے فارم ہاؤس واقع ارن پر بلایا اور وہاں اس کے ساتھ دست درازی کی جس کے بعد لڑکی نے ارن پولیس میں شکایت درج کرائی ہے ، ملزم فرار ہے اور انسپکٹر اتل اہیر کے مطابق کے ۔ملزم کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 354کے تحت کیس درج کیا ہے ۔جس میں دانستہ طور پر عورت سے دست درازی اورزدوکوب کیا جانا شامل ہے ۔