ممبئی۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسمبلی میں مراٹھا تحفظات بل کی منظوری کے دو روز بعد شیوسینا نے اپنے پارٹی ترجمان ’’سامنا‘‘ میں حکمراں بی جے پی حکومت کی جانب سے خفیف اشارہ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ وہ مراٹھا تحفظات بل سے کوئی سیاسی فائدہ اٹھانا نہیں چاہتی۔بی جے پی حلیف شیوسینا نے کہا کہ وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے مراٹھا تحفظات بل سے بڑی چالاکی اور صبر کے ساتھ نمٹا ہے اور اس بل کے پاس کرنے میں تمام سیاسی جماعتوں نے تعاون کیا۔