شیوسینا قائد جنسی ہراسانی پر گرفتار

تھانے۔/7جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا کے ایک مقامی قائد کو اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ پارٹی کے ایک دیگر قائد کے مکان پر مبینہ توڑ پھوڑ اور اس کی بیوی کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ شاکھ پرمکھ کی بیوی کی جانب سے درج کردہ ایک شکایت پر ڈپٹی شاکھا پرمکھ کیلاش سونگاڑے کو گرفتار کیا گیا۔ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ سونگاڑے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ان کے مکان میں جبری طور پر گھس آیا اور توڑپھوڑ کی۔ پولیس نے شرد کامبلے اور دیویندر گالوے کی حیثیت سے شناخت کی ہے جبکہ دیگر دو نارائن مورے اور سریش شنڈے فرار بتائے گئے ہیں۔

کادو ہلز میں کانکنی کی
قبائلیوں نے مخالفت کی
کوراپٹ۔( اڈیشہ ) /7جنوری، (سیاست ڈاٹ کام ) مختلف مواضعات میں موجود قبائلیوں نے کادو ہلز میں چائنا کلیے کی کانکنی کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کانکنی کی وجہ سے آبی وسائل خشک ہوجائیں گے اور ان کی زندگی متاثر ہوگی۔ دریں اثناء صدر چٹواماٹی ڈونگر سرکھیا گوبردھن جانی نے کہا کہ کم سے کم 10مواضعات کے لوگ اپنے روزگار سے محروم ہوجائیں گے۔ لہذا کادو ہلز میں کانکنی سرگرمیاں شروع نہ کی جائیں تو بہتر ہے۔یہ علاقہ میں آبی وسائل سے مالا ما ہے لیکن کانکنی کے بعد یہ وسائل خشک ہوجائیں گے۔