بھوپال ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایودھیا میں بابری مسجد اوررام مندرکا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، لیکن مندربنائے جانے سے متعلق خبریں مسلسل آرہی ہیں۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ رام مندرکی تعمیرجلد کی جائے گی۔ بہرحال یہ توالگ بات ہے، لیکن اب مدھیہ پردیش میں عظیم الشان رام مندرکی تعمیر کی جائے گی۔ شیوراج حکومت کا مذہبی شعبہ اورہاوسنگ بورڈ مل کراس مندرکی تعمیر کرائیں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 65 لاکھ کی لاگت سے رام مندر کی تعمیر کی جائے گی۔ ہاوسنگ بورڈ کے چیئرمین کرشنامراری موگھے کے مطابق سانویرمیں مندرکی تعمیر کا بلوپرنٹ تیار کیا جاچکا ہے۔
جلد ہی ایجنسی طے کرکے تعمیری کام کا آغاز کرا دیا جائے گا۔موگھے نے کہا کہ پورے صوبے میں کئی مقامات پررام مندروں کا تعمیری کام 20 کروڑ روپئے کی لاگت سے کرایا جائے گا۔