حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : فوجی حکام نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا ہے کہ شیوالائم روڈ کو شہری ٹرافک کے لیے مسدود کردیا گیا ہے اور ان اطلاعات کو گمراہ کن قرار دیا ۔ فوجی حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ چند اخبارات میں یہ اطلاعات شائع ہوگئی ہیں کہ شیوالائم روڈ کو ٹرافک کے کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ یہ اطلاعات گمراہ کن ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ اگرچیکہ سفیل گوڑہ تا اے او سی سنٹر سوئمنگ پول ( شیوالائم روڈ ) A-1 ڈیفنس اراضی پر ہے اس سڑک کو شہری ٹرافک کے لیے بھی بند نہیں کیا گیا ۔ فوجی حکام نے بیان میں کہا کہ اس سڑک پر چند حادثے رونما ہونے پر یہاں 21 جون سے رفتار پر قابو رکھنے کے لیے چند شرائط لاگو کئے گئے ہیں تاہم فوج کا کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے کہ شیوالائم سڑک پر شہری ٹرافک کو بند کردیا جائے تاہم فوجی حکام نے شہریوں سے اس بات کی خواہش کی ہے کہ وہ اس روڈ کے استعمال کے وقت ٹرافک قواعد کو نہ توڑیں اور ہیلمیٹ کا استعمال کریں ۔ تاہم اس سڑک پر ڈرائیونگ اسکولس کے گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہے ۔۔