شینا قتل کیس : اندرانی پر بیٹے کو زہر دینے کا بھی الزام

نئی دہلی 31 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق اسٹار انڈیا سی ای او پیٹر مکرجی کی شریک حیات اندرانی مکرجی پر اب اپنے ہی فرزند میکھائیل کو زہر دینے کر ہلاک کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اندرانی نے شینا کے قتل کے دن ہی یہ کوشش کی تھی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس میں ریاست سے باہر سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد بھی ملوث ہیں۔ پولیس نے عدالت میں اندرانی مکرجی ‘ اسکے سابق شوہر سنجیو کھنہ اور ڈرائیور شیام رائے کی پولیس تحویل کی معیاد میں توسیع کی عدالت میں درخواست کی ۔ پولیس نے میٹرو پولیٹن عدالت میں کہا کہ وہ اس کیس میں معاشی پہلو کا جائزہ لینے کی کوشش کر رہی ہے ۔