ممبئی۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عدالت نے شینا بورا قتل مقدمہ میں میڈیا کی سابقہ سرکردہ شخصیت پیٹر مکرجی کو 14 ڈسمبر تک عدالتی تحویل میں دے دیا۔ مجسٹریٹ این بی شنڈے نے عدالتی تحویل میں دینے کا اس وقت حکم دیا جب سی بی آئی کے وکیل کویتا پاٹل نے کہا کہ ایجنسی کی تحقیقات پوری ہوچکی ہیں۔