شیناواترا کیخلاف فرد جرم عائد

بنکاک ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم یِنگ لَک شیناواترا پر بدعنوانی کے الزام میں باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ استغاثہ نے بتایا کہ عدالت عظمٰی ان الزامات کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ چلانے کا فیصلہ کرے گی۔ شیناواترا پر الزام ہے کہ انہوں نے چاول کے کاشت کاروں کو رعایت دینے کے منصوبے میں چار ارب امریکی ڈالر کی خرد بُرد کی ہے۔ وہ ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتی ہیں۔ خاطی قرار دیئے جانے پر انہیں کو دس سال کی سزا ہوسکتی ہے۔