شینامقدمہ کے 3 ملزموں کی پولیس تحویل میں توسیع

ممبئی ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شینا قتل مقدمہ کے تین ملزمین اندرانی مکرجی ، ان کے سابق شوہر سنجیو کھنہ اور ان کے ڈرائیور شیام رائے کو آج تفتیش کے بعد پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کیااور تینوں پر شینابورا کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی پولیس تحویل میں توسیع کی درخواست کی۔ چنانچہ مقامی عدالت نے تینوں کی پولیس تحویل میں 5 ستمبر تک توسیع کردی ۔ کل شینا بورا قتل مقدمہ نے ایک نیا موڑ لے لیا جبکہ پولیس کو اندرا نی اور پیٹرمکرجی کی ورلی قیامگاہ سے ایک سوٹ کیس دستیاب ہوا، جسے مبینہ طور پر شینا کی نعش منتقل کرنے استعمال کیا گیا تھا۔