شیلٹر ہوم کیس :میڈیا رپورٹنگ پر امتناع نہیں ہوسکتا : سپریم کورٹ

نئی دہلی ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ مظفرپور شیلٹرہوم جنسی بدسلوکی کیس کی میڈیا رپورٹنگ پر امتناع عائد نہیں کیا جاسکتا جہاں کئی خواتین کی مبینہ طور پر عصمت ریزیکی گئی اور جنسی بدسلوکی کی گئی تھی۔ جسٹس ایم بی لوکر اور دیپک گپتا پر مشتمل بنچ نے پٹنہ ہائیکورٹ کے اگست کے حکم کو منسوخ کردیا جس نے اس کیس کی تحقیقات کی میڈیا رپورٹنگ پر امتناع عائد کیا تھا۔