نئی دہلی ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج حکومت بہار اور سی بی آئی کو ایک عرضی پر نوٹسیں جاری کئے جو مظفرپور شیلٹرہوم کیس کی تحقیقات کی رپورٹنگ سے میڈیا کو دور رکھنے سے متعلق پٹنہ ہائیکورٹ کے حکمنامہ کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کی گئی ہے۔ اس شیلٹر ہوم میں کئی خواتین کا مبینہ طور پر ریپ کیا گیا اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا۔ جسٹس مدن لوکور اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے ریاستی حکومت اور سی بی آئی جو اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے، انہیں اس پٹیشن پر اپنے جواب داخل کرنے کیلئے کہا اور معاملہ کو 18 ستمبر پر ڈال دیا۔ فاضل عدالت نے ثالثی کے تقرر پر حکم التوا جاری کیا ہے۔