شیلانگ :حالات میں بہتری،12 گھنٹے میں کوئی جھڑپ نہیں ہوئی

شیلانگ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ کے تشدد کے متاثرہ دارالحکومت کی صورتحال میں ’’بہتری‘‘ آئی ہے جبکہ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شہر کے کسی بھی حصہ سے کوئی تازہ جھڑپ کی اطلاع نہیں ہے، ضلع کے ایک اعلی عہدہ دار نے یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ 14 مخدوش محلہ جات کے سواء جہاں 24 گھنٹے کا کرفیو بدستور لاگو ہے، شیلانگ کے دیگر حصوں میں عام زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔ آج صبح پولیس بازار میں اور بارا بازار کے حصوں میں زائد از 90 فیصد دوکانات کھولے گئے۔ دونوں بڑے بازاروں میں لوگوں نے ضروری اشیاء کی خریداری کی، لیکن بسیں ہنوز سڑکوں سے غائب ہیں۔