شیعہ وقف بورڈ میں پھیلی بدعنوانیوں کے خلاف احتجاج ، جلوس پر لاٹھی چارج

لکھنؤ ۔ /25 جولائی (نافع قدوائی) شیعہ فرقہ کے ہزاروں افراد نے آج یہاں شیعہ وقف بورڈ میں پھیلی بدعنوانیوں کے خلاف آج یہاں ریاست کے وزیر اوقاف محمد اعظم خاں کی قیام گاہ پر مظاہرہ کرنے کی کوشش مظاہرین بریگیڈنگ توڑکر ان کے بنگلے کی جانب کوچ کرنے کی کوشش کے نتیجہ میں پولیس نے مظاہرین پر شہید اسمارک اور حضرت گنج میں لاٹھی چارج کیا ۔ مظاہرین نے ہی پولیس اور انتظامیہ پر اینٹ پتھر برسائے جس میں درجنوں افراد کو چوٹیں آئیں ۔ اس مظاہرے کی قیادت شیعہ فر قہ کے ممتاز عالم دین مولانا کلب جواد نقوی کررہے تھے ۔ اس ہنگامے میں اگرچہ مولانا کو چوٹیں نہیں آئیں کیونکہ پولیس ضلع حکام نے انہیں اپنے تحفظ کے گھیرے میں لے رکھا تھا ۔ یہ ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب مسجد آصفی سے جمعہ کی نماز کے بعد حسب اعلان امام جمعہ مولانا کلب جواد نقوی نے شیعہ وقف بورڈ میں پھیلی بدعنوانیوں کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کرنے وقف بورڈ کے الیکشن کو فی الحال ملتوی کیلئے زور دیا گیا ۔