درخواستوں کی اجرائی اور وصولی کا آغاز ، تاریخ اور مقام کا عنقریب اعلان
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( دکن نیوز ) : علی رضا صدر سیرت الزہرا کمیٹی نے بتایا کہ شیعہ مسلم طبقہ کے لڑکے و لڑکیوں کیلئے ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے عنقریب دوبدو ملاقات پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں سیرت الزہرا کمیٹی کو درخواستیں حاصل ہورہی ہیں اور جو اس سلسلہ میں والدین و سرپرست دلچسپی رکھتے ہیں وہ اپنی درخواستیں سیرت الزہرا کمیٹی کے دفتر واقع نور خاں بازار سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ جن والدین و سرپرستوں نے درخواستیں داخل کرچکے ہوتے ہیں ۔ ان کی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد دوبدو پروگرام کی تاریخ و مقام کو قطعیت دیتے ہوئے ماہ محرم الحرام سے قبل متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ بائیو ڈاٹا فارمس علی رضا فون نمبر 9391144469 سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اور درخواستوں کی خانہ پری کے بعد رجسٹریشن کے لیے دفتر مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم ( ایم ڈی ایف ) احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز پر داخل کئے جاسکتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ایم اے قدیر نائب صدر فورم فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں ۔