شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے لیے رشتوں کے پروگرام کی تیاریاں جاری

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : مولانا علی مرتضی نے بتایا کہ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی سرپرستی میں شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے رشتوں کے انتخاب کے لیے سیرت الزہرا کمیٹی کے صدر جناب علی رضا نے ادارہ سیاست کے تعاون سے فری دوبدو ملاقات پروگرام 26 اگست اتوار 1-30 تا 6 بجے شام دیوڑھی نواب عنایت جنگ بہادر مقرر ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں ۔ جس میں حیدرآباد کے نامور شخصیتوں کے علاوہ ذاکرین کو بھی مدعو کیا جارہا ہے ۔ اس پروگرام میں ریاست تلنگانہ کے علاوہ ریاست و بیرونی ملک سے بھی شرکت کی خواہش کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ اراکین انجمن نے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے ۔ صدارت جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست کریں گے ۔ نواب اصغر حسین اصغر نواب و اشرف نواب مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب علی رضا کے سیل نمبر 9391144469 پر ربط کریں ۔۔