حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مدیر اعلی روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں و مینجنگ ایڈیٹر جناب ظہیر الدین علی خاں و نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں کی کاوشوں سے شروع کردہ مقبول عام دوبدو پروگرام جو میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم ( ایم ڈی ایف ) منعقد کرتی آرہی ہے ۔ اب جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت زہرا کمیٹی کی خواہش پر شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے سرپرستوں کے لیے علحدہ پروگرام اس ہفتہ منعقد ہوگا ۔ ایسے حضرات جو فارم لے چکے ہیں وہ 8 اکٹوبر بروز چہارشنبہ 5 بجے شام سے قبل معہ تصاویر (فوٹو ) داخل کر کے رجسٹریشن کروالیں ۔ اور پہلے مرحلہ کے پروگرام میں شامل ہوجائیں ۔ دوسرے مرحلہ کا بھی قبل ایام عزا انعقاد ہوگا ۔ جس کے لیے فارمس 9 اکٹوبر سے دفتر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کی جانب سے علی رضا و دفتر ایم ڈی ایف اندرون احاطہ سیاست جناب ایم اے قدیر نائب صدر سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ شیعہ حضرات و خواتین نے اس فری پروگرام کے انعقاد پر ادارہ سیاست سے وابستہ حضرات کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف ، جناب احمد صدیقی مکیش اور دیگر عہدیدار ہونے والے دوبدو پروگرام کی تیاری میں مصروف کار ہیں ۔ جناب علی رضا نے تمام شیعہ حضرات و خواتین سے دوبدو پروگرام میں شرکت کر کے مستفید ہونے کی خواہش کی ہے ۔ مزید تفصیلات جناب علی رضا صدر کمیٹی 9391144469 اور جناب ایم اے قدیر 9394801526 پر حاصل کرسکتے ہیں ۔۔