شیعہ لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں کیلئے دوبدو پروگرام

حیدرآباد ۔ یکم فروری (راست) جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہاکہ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی زیرسرپرستی میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون سے شیعہ لڑکے اور لڑکیوں کے سرپرستوں کیلئے پہلا دوبدو پروگرام 8 فروری بروز اتوار کو دوپہر 2 بجے دن دیوڑھی حسینیہ نواب عنایت جنگ بہادر منڈی میر عالم منعقد ہوگا۔